کراچی کے علاقے گلشن معمار کے افغان کیمپ کے 12 برس کے شاہ محمد کے ساتھ یہ سانحہ پیش آیا ۔ پولیس کے مطابق گلی میں نمکو والے دکاندار نظام الدین نے متوفی سے شرط لگائی تھی کہ اگر تم سرکہ پی جاؤ گے تو تمہیں 100 روپے دوں گا۔ بچے نے جذبات میں زیادہ مقدار میں سرکہ پی لیا اور اس پر کولڈ ڈرنگ بھی پی لی جبکہ 100 روپے شرط کے جیت کر گھر لوٹا تو اس کے بعد اس کی طبعیت بگڑ گئی۔ پولیس نے نظام الدین کو حراست میں لے لیا ہے، بچے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
Discussion about this post