اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ کرپھینکنا ضروری ہے، پاکستان دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے کوشاں ہے، پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، سب سے اہم یہ ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔ دہشتگردی اور انتہاپسندی کی وجہ سے پاکستان نے بہت نقصانات اٹھائے ہیں، دہشتگردی میں ملوث عناصر کا قلع قمع ضروری ہے، اس کے لیے دہشتگردی کے خلاف سب کو متحد ہونا پڑے گا۔
Discussion about this post