تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

کراچی : پیشی پر جانے والے 5 بھائیوں پر قاتلانہ حملہ

by ویب ڈیسک
مئی 30, 2024
کراچی : پیشی پر جانے والے 5 بھائیوں پر قاتلانہ حملہ
Share on FacebookShare on Twitter

گرومندر چورنگی کراچی کے قریب یہ واقعہ پیش آیا۔ جہاں آئس کریم پارلر کے کاروبار سے جڑے 5 بھائیوں کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کے باعث 2 بھائی تو موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 2 انتہائی زخمی ہیں۔ خوش قسمتی سے ایک بھائی بال بال بچ گیا۔ پولیس کے مطابق سارے بھائی گاڑی میں سوار ہو کر پیشی پر عدالت جارہے تھے جب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے گاڑی کو چاروں طرف سے گھیر کر اندھا دھند فائرنگ کی۔

واقعے کی سی سی ٹی وی بھی منظرعام پر آچکی ہے۔ جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان نے قمیض شلوار پہن رکھی ہیں۔ ایس  پی جمشید ٹاؤن علینہ راجپرکے مطابق  ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ واقعہ ذاتی دشمنی کا لگتا ہے، تاہم ان مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں جن کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ جائے وقوعہ سے 17 خول ملے ہیں، جب کہ واقعہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔ اُدھراس واقعے پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رپورٹ طلب کر لی۔  گورنر سندھ کے ترجمان کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ہدایت کی ہے کہ فائرنگ میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے۔

بشکریہ سوشل میڈیا

 

Previous Post

دہشت گردی کے خلاف متحد ہونا پڑے گا

Next Post

نیب ترامیم کیس کی سماعت براہ راست نشر کرنے کی درخواست مسترد

Next Post
جسٹس فائز عیسیٰ  کے صدارتی ریفرنس کے بینچ پر تحفظات

نیب ترامیم کیس کی سماعت براہ راست نشر کرنے کی درخواست مسترد

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

- Select Visibility -