چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے5 رکنی بنچ نے نیب ترامیم کے خلاف حکومتی اپیلوں پر سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی عدالت میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوئے۔ سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کیس کی سماعت میں مختصر وقفہ لیا ۔ اس موقع پر خیبرپختونخواہ حکومت کی طرف سے ایڈوکیٹ جنرل کے پی کے نے سماعت لائیو نشر کرنے کی درخواست کی۔ جسٹس اطہر من نے لائیو اسٹریم کی حمایت کی تاہم چیف جسٹس نے کہا کہ یہ ایک ٹیکنیکل کیس ہے اس میں عوامی مفاد یا دلچپسی کا معاملہ نہیں۔ بینچ نے مشاورت کے بعد براہ راست نشریات کی درخواست 4 ایک کے تناسب سے رد کردی۔ جسٹس اطہر من نے اکثریتی فیصلے سے اختلاف کیا۔ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ لائیو اسٹریمنگ کی درخواست 4 ایک کے فیصلے سے مسترد کی گئی۔
Discussion about this post