وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں سندھ بزنس ون اسٹاپ شاپ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ سندھ بزنس ون اسٹاپ شاپ کے ذریعے آن لائن ایپلیکیشن، ای پے منٹ کی سہولت ہو گی، ایپلیکیشن میں ٹریکنگ، ایس ایم ایس، ای میل اور ای سرٹیفکیٹ کی سہولت ہو گی۔ اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ بزنس ون اسٹاپ شاپ ایک وقت میں 16 مختلف محکموں کا مشترکہ سسٹم ہو گا، سرمایہ کاری لانے کے لیے سندھ بزنس ون اسٹاپ شاپ اہم سنگ میل ثابت ہو گا، سندھ کابینہ نے سندھ بزنس ون اسٹاپ شاپ سسٹم کی منظوری دے دی ہے۔
Discussion about this post