وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ مجیب الرحمٰن کے بارے میں ٹویٹ سے پیچھے ہٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے، یہ پہلی دفعہ ہے کہ پی ٹی آئی کو کسی پوسٹ سے پیچھے ہٹنا پڑا ہے۔ بانیٔ پی ٹی آئی کشیدگی کو بڑھانا چاہتے ہیں اور دوبارہ 9 مئی جیسی کوشش کر رہے ہیں، یہ سانحۂ مشرقی پاکستان کا حوالہ دے کر کشیدگی بڑھانا چاہتے ہیں۔ وفاقی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر نے واضح کیا ہے کہ سوشل میڈیا ٹیم نے ٹویٹ سے پہلے اجازت نہیں لی تھی، یہ پہلی مرتبہ ہے کہ پی ٹی آئی کو اکاؤنٹ پر پوسٹ سے پیچھے ہٹنا پڑا ہے۔ مجیب الرحمٰن اور سانحۂ مشرقی پاکستان کی جو تاریخ ہے اس پر میرا الگ مؤقف ہے، سانحۂ مشرقی پاکستان کو آج بڑھاوا دے کر آپ کشیدگی بڑھانا چاہتے ہیں۔ خواجہ آصف کہتے ہیں کہ سیاست یا کھیل میں جس نے بانیٔ پی ٹی آئی سے اچھائی کی ان سب کو انہوں نے ڈنک مارا، جنرل باجوہ اور جنرل فیض پر اب یہ سارا ملبہ ڈال رہے ہیں۔
Discussion about this post