ہیٹ اسٹروک سے ہلاکتیں ریاست بہار، اتر پردیش اور اوڑیسہ میں ہوئیں۔ نئی دہلی میں ایک شخص گرمی کے باعث 107 سے بخار بڑھ جانے کے بعد انتقال کرگیا۔ رواں ہفتے نئی دہلی میں ریکارڈ 52 ڈگری سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی لہر مزید جاری رہنے کا امکان ہے۔ لوگوں کو بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلنے ، سایہ دار جگہوں ہر رہنے اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
Discussion about this post