اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی سمیت کئی رہنماؤں کے خلاف آزادی مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے مقدموں کی سماعت کی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ احتشام عالم کی عدالت میں اسد عمر اور علی محمد خان نے پیش ہو کر حاضری لگوائی۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی ، اسد عمر ،علی محمد خان اور مراد سعید کو مقدمات سے بری کردیا۔ عدالت کا موقف تھا کہ ناکافی شواہد کی بنا پر وہ ان تمام افراد کو 2 مقدمات میں بری کررہی ہے۔ پی ٹی آئی قیادت کے خلاف آزادی مارچ کے دوران توڑ پھوڑ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پرتھانہ گولڑہ میں یہ دونوں مقدمات درج تھے۔
Discussion about this post