پاکستان بار کونسل نے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ پر تحریک انصاف کی طرف سے لگایا جانے والا اعتراض رد کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ایماندار ، اہل اور قابل ترین شخصیت ہیں۔ پاکستان بار کونسل نے اعلامیہ جاری کیا کہ چیف جسٹس کے خلاف ہونے والے پروپیگنڈا کو مسترد کرتے ہیں۔ پی ٹی آئی کی جانب سے چیف جسٹس پر دباؤ ڈالنے کے لیے یہ گھناؤنی سازش کی جارہی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت چیف جسٹس کی کردار کشی کی جارہی ہے، پاکستان بار کونسل چیف جسٹس اور عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے۔ یاد رہے کہ تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن نے پارٹی کی جانب سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ چیف جسٹس خود کو پارٹی کیسز سے الگ کریں، کیونکہ جب سے قاضی فائز عیسیٰ چیف جسٹس بنے ہیں ہمیں انصاف نہیں مل رہا ہے۔
Discussion about this post