کراچی سٹی کورٹ میں بچوں کو غیرقانونی طور پر بیرون ملک بھیجنے اور اسمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی، اس دوران ایف آئی اے نے سماجی کارکن صارم برنی کوعدالت میں پیش کیا۔ ایف آئی اے نے صارم برنی کے لیے جسمانی ریمانڈ کی درخواست دی۔ تفتیشی افسر کا موقف تھا کہ صارم برنی سے بچوں سے متعلق تفتیش کرنی ہے، جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔ صارم برنی کے وکلا نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا ’صارم برنی کی معاشرے کیلئے خدمات نمایاں ہیں، جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگا گرفتار کیا گیا ہے۔ اس موقع پر تفتیشی افسر کا موقف تھا کہ صارم برنی کا بیان ریکارڈ کرنا ہے، اس لئے ریمانڈ دیا جائے، شریک ملزمان کے حوالے سے بھی معلومات حاصل کرنی ہے، اگر کسٹڈی نہیں دی گئی تو شواہد ضائع کیےجانے کا خدشہ ہے۔
عدالت نے صارم برنی کو بچوں کی اسمگلنگ کیس میں 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر وفاقی تحقیقاتی ادارے کے حوالے کرتے ہوئے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پرپیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔
Discussion about this post