وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے قانون میں ایک ترمیم منظوری کے لیے کابینہ کو ارسال کردی، جس میں قرار دیا گیا ہے کہ بھکاری مافیا کے گینگ لیڈرز کو 10 سال قید کے ساتھ 20 لاکھ جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا اور عدم ادائیگی کی صورت میں مزید 3 سال سزا کاٹنی پڑے گی۔ نئے مجوزہ قانون میں زبردستی بھیک منگوانا ناقابل ضمانت جرم قرار دے دیا گیا ہے۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق معصوم بچوں، بزرگوں اور خواتین سے زبردستی بھیک منگوانے والے سخت سزا پائیں گے۔ معصوم بچوں کے اعضا ضائع کرنے اور زبردستی بھیک منگوانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ بچوں، بزرگوں اور خواتین سے زبردستی بھیک منگوانا سنگین جرم قرار دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھکاری مافیا کو لگام ڈالنے کے لیے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔
Discussion about this post