دو روزہ ریمانڈ کے مطابق صارم برنی کو عدالت میں پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سماجی کارکن صارم برنی کا کہنا تھا کہ اگر کوئی غلطی ہوئی ہے بھی تو میری نہیں ہے۔ میں نہیں مانتا کہ کاغذات میں کوئی غلطی ہوئی ہے۔میں سسٹم چلا رہا ہوں، اس کی سزا بھگت رہا ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ سب کچھ کہا جا رہا ہے جو ایف آئی اے کو بھی نہیں پتہ، ایف آئی اے والے اپنا مؤقف نہیں دے رہے۔ عدالت نے انسانی اسمگلنگ اور دھوکا دہی کیس میں گرفتار سماجی کارکن صارم برنی کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے صارم برنی کو کچھ دن قبل کراچی ایئر پورٹ سے گرفتار کیا تھا۔ ایف آئی اے کے مطابق صارم برنی پر فراڈ، جعلی دستاویزات اور انسانی اسمگلنگ کے الزامات ہیں۔ صارم برنی پر 25 سے زائد بچوں کو غیر قانونی طریقے سے امریکا بھیجنے کا الزام ہے۔
Discussion about this post