اسلام آباد میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تن خواہ دار طبقے پر ٹیکس لگائے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے۔ اس موقع پر پریس کانفرنس کے آغاز سے قبل تمام شرکاء نے تنخواہ دار طبقے پر اربوں روپے ٹیکس لگانے پر وزیر خزانہ سے احتجاج کیا اور وزیر خزانہ کو تنخوادار طبقے پر ٹیکسوں کو غیر منصفانہ بوجھ کم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ وفاقی وزیر خزانہ نے تنخواہ دار طبقے پر احتجاج مسترد کردیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ نان فائلرز کیلے ٹیکس کی شرح 45 فیصد اس لیے کی تاکہ وہ سوچے فائلرز کی اصطلاح بھی پاکستان میں ہی ہے۔ نان فائلر کے لیے بزنس ٹرانزیکشن پر ٹیکس میں بھی اضافہ کیا جارہا ہے۔ ۔
Discussion about this post