چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس ملک شہزاد احمد نے جوڈیشل کمپلیکس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی مقدمات ایسے ہیں جو 30، 30 سال سے زیرالتوا ہوتے ہیں، تاخیر سے فیصلہ آنا بھی نا انصافی ہے، جلد انصاف کی فراہمی ہی اولین ترجیح ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد کے مطابق پہلے بھی کہا اور اب بھی کہتا ہوں کہ عدالتی نظام کمزورکے لیے بنایا گیا ہے، ہمارے پاس اکثریت ان لوگوں کی ہے جو کمزور ہیں، کمزور طبقے کا اہم مسئلہ عدالتوں سے بروقت فیصلہ نہ ہونا ہوتا ہے۔ جسٹس ملک شہزاد احمد نے کہا کہ ہم نے فیصلہ قانون اور آئین کےمطابق کرنا ہوتا ہے، ہمیں کسی سے گھبرانے کی ضرورت ہی نہیں ہے۔
Discussion about this post