پاکستانی کرکٹ پرستاروں کے لیے بڑی خبر یہ ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں قومی ٹیم براہ راست سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرے گی۔ اگلا ورلڈ کپ 2026 میں بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا جس میں میزبان ممالک سمیت 12 ٹیمیں براہ راست کوالیفائی کریں گی۔ اس ایونٹ کے لیے سُپر ایٹ مرحلے کی 8، میزبان ملک کی 2 اور بہتر رینکنگ کی بنیاد پر مزید 2 ٹیمیں براہ راست ایونٹ کھیلنے کی اہل ہوں گی۔ ان 2 ٹیموں کے رینکنگ پوائنٹس 30 جون 2024 کی بنیاد پر دیکھے جائیں گے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم سُپر ایٹ مرحلے میں پہنچنے کی وجہ سے اگلے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرچکا ہے لیکن سری لنکا اِس ورلڈ کپ کے سُپر ایٹ مرحلے میں نہیں پہنچا ہے لیکن 2026 کی میزبانی کی وجہ سے اس نے اگلے ورلڈ کپ کے لیے براہ راست کوالیفائی کرلیا ہے جس کے بعد اب صورتحال یوں ہے کہ دو سے تین ٹیمیں رینکنگ پوائنٹس کی بنیاد پر 2026 ورلڈ کپ کے لیے براہ راست کوالیفائی کریں گی۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں اب تک پاکستان اور انگلینڈ نے سُپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی نہیں کیا ہے جبکہ نیوزی لینڈ ایونٹ سے باہر ہوچکی ہے لیکن موجودہ رینکنگ پوائنٹس کی بنیاد پر تینوں ٹیمیں ممکنا طور پر 2026 ورلڈ کپ کے لیے براہ راست کوالیفائی کر جائیں گی۔
Discussion about this post