ٹی 20 ورلڈ کپ میں غیر معیاری اور ناقص کارکردگی دکھانے کی وجہ سے پاکستانی ٹیم ایک میچ پہلے ہی سپر ایٹ کے مرحلے سے آؤٹ ہوچکی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ اسی بنا پر کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا ازسرِ نو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جن کھلاڑیوں نے غیرمعیاری کارکردگی دکھائی اب ان کے سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی ہوگی جبکہ کئی کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ سے ہاتھ دھونا پڑیں گے۔ پاکستانی کرکٹرز کو گزشتہ برس یکم جولائی سے 3 برس کا کنٹریکٹ دیا گیا تھا۔ اور اب تک پاکستانی ٹیم ایشیا کپ، آئی سی سی ورلڈ کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ناکام رہی۔ پاکستان ٹیم دورۂ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی شکست سے دوچار ہوئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور اعلیٰ عہدیدار رات گئے دفاتر میں موجود رہے اورٹیم کی کارکردگی پر مشاورت کی گئی ہے۔
Discussion about this post