عالمی بینک نے فنانسنگ کی منظوری دے دی۔ یہ بھاری رقم ، موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات کم اور سندھ میں لائیو اسٹاک کے شعبے میں بہتری پر خرچ ہوگی۔ عالمی بینک کے اعلامیے کے مطابق پہلے منصوبے کے تحت 40 کروڑ ڈالر فراہم کیے جائیں گے، رقم پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات کم کرنے پر خرچ ہوگی، اس سے زرعی شعبے کی پیداوار بہتر ہو سکے گی۔ دوسرے منصوبے کے تحت 13 کروڑ 50 لاکھ ڈالر فراہم کیے جائیں گے، جس کا مقصد سندھ میں لائیو اسٹاک کے شعبے کی بہتری لانامقصود ہوگی۔
Discussion about this post