واشنگٹن میں نیوز بریفنگ میں ترجمان میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ مضبوط انسداد دہشت گردی شراکت داری پر زوردیتے ہیں۔ پاکستان اور بھارت دونوں ممالک اس تعلقات کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔ امریکا بھارت اور پاکستان دونوں کے ساتھ اہم تعلقات کو اہمیت دیتا ہے ، بھارت اور پاکستان کے درمیان براہ راست بات چیت کی حمایت کرتے ہیں۔ اس حوالے سے دائرہ کار اور کردار کا تعین امریکا کو نہیں بلکہ پاکستان اور بھارت کو کرنا چاہیے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا انسداد دہشت گردی کے معاملات پر دوطرفہ شراکت داری کے طور پر پاکستانی رہنماؤں کے ساتھ تواتر کے ساتھ رابطے بھی رہتا ہے۔ امریکا علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال جاری رکھے گا، جس میں سالانہ انسداد دہشت گردی مذاکرات اور دیگر دو طرفہ مشاورت شامل ہے۔
Discussion about this post