پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج پھر نئی تاریخ رقم ہوگئی اور 100 انڈیکس 80 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔ عید کی تعطیلات کے بعد کاروبار کے مسلسل دوسرے دن پی ایس ایکس میں غیر معمولی تیزی ریکارڈ ہو رہی ہے۔ آج کے ایس ای 100 انڈیکس 1199 پوائنٹس کے اضافے سے 80001 کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔ یاد رہے کہ جمعرات کو بھی بازار حصص میں 100 انڈیکس 78 ہزار پوائنٹس کی ریکارڈ سطح کو عبور کرگیا تھا۔
Discussion about this post