سوات کے علاقے مدین میں توہین مذہب کے الزام میں ایک شخص کے قتل اور پولیس اسٹیشن جلانے کے واقعات کی ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ پولیس نے توہین مذہب کا الگ مقدمہ بھی درج کیا ہے۔ دونوں مقدمات کی تفتیش کے لیے پولیس نے کارروائی کا آغاز کردیا۔ یاد رہے کہ سوات کے علاقے مدین میں سیا لکوٹ سے آئے ہوئے سیاح کو قرآن کی بے حرمتی کے الزام میں مشتعل ہجوم نے آگ لگا کر ہلاک کردیا تھا۔
Discussion about this post