نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاک فوج دہشت گردوں کی صفائی کا آپریشن کر دیتی ہے لیکن اس علاقے کی سویلین حکومت اپنی ذمے داری پوری نہیں کرتی۔ وزیرِ دفاع خواجہ آصف کے مطابق ٹی ٹی پی اور بی ایل اے دہشت گردوں کی سرغنہ جماعتیں ہیں، پانچ، چھ ہزار ٹی ٹی پی کے دہشت گرد پی ٹی آئی کی حکومت میں لائے گئے، ٹی ٹی پی کو پی ٹی آئی کی حکومت میں پناہ گاہیں اور عام معافی دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان وزیروں اور رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئی ہیں جن کی جانب سے کوئی سخت رویہ یا پاکستان مخالف جذبات محسوس نہیں کیے گئے۔ وزیردفاع خواجہ آصف کہتے ہیں کہ لوگ اپنے ذاتی عناد و رنجش میں بھی توہینِ مذہب کا استعمال کرتے ہیں، ہمیں تمام اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے کھڑے ہونا ہے۔اسمبلی میں اقلیتوں کے ساتھ ہونے والے واقعات کے خلاف قرارداد پیش کی جس کی پی ٹی آئی نے مخالفت کی۔
Discussion about this post