اسلام آباد میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے باہر وفاقی وزیر احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کے وزرا اپنے حمایتوں کو کہتے رہے ہیں کہ اپنے مخالفین کے خلاف چوراور ڈاکو کے نعرے لگائیں۔ جو شخص دوسروں کو چور اور ڈاکو کہتا تھا وہ آج خود 190 ملین پاونڈ کیس میں گرفتار ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ ملک میں گزشتہ برسوں میں جھوٹ پر سیاست کی گئی۔ نون لیگ کی قیادت کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے۔ 2018 سے 2022 تک ملکی سیاست کا سیاہ دور تھا۔ عمران خان اور ان کے وزرا کی وجہ سے سی پیک کا منصوبہ بھی رک گیا تھا۔ بانی پی ٹی آئی نے اپنی سیاست سے انتشار پھیلایا ہے۔
Discussion about this post