ڈپٹی اسپیکر نوید انتھونی کی زیر صدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا تو اپوزیشن ارکان نے ” پانی دو پانی دو ” کے نعرے بلند کیے۔ اس موقع پر اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کا کہنا تھا کہ اس وقت سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہے، کراچی میں 1200 ایم جی ڈی پانی کی ضرورت ہے لیکن450 سے 500 ایم جی ڈی ملتا ہے، 2008 سے اس سال تک پانی کا ایک قطرہ تک نہیں بڑھا۔ اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ جاری ہے، لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے، کے الیکٹرک کے سی ای او کے خلاف ایف آئی آر کاٹی جائے، کے الیکٹرک والے بدمعاش ہیں ان سے سب پریشان ہیں، وہ عوام کی نہیں سنتے ، وزیر اعلی سندھ کے الیکٹرک کی بدمعاشی کے خلاف وزیر اعظم سے سنجیدہ ہو کر بات کریں۔
Discussion about this post