قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اور وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ امریکی کانگریس میں منظور قرارداد کو پاکستان نے مسترد کیا۔ پاکستان کے اندرونی معاملات میں کسی ملک کو مداخلت کی اجازت نہیں، امریکی قرارداد کے جواب میں قرارداد لائیں گے، قرارداد کا مسودہ تیار کرلیا ہے اپوزیشن سے بھی شیئر کریں گے، امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد پر دفتر خارجہ نے اپنا مؤثر ردعمل دیا۔ وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے سوشل میڈیا سے اسلامو فوبیا پر مبنی مواد ہٹانے کے لیے اقدامات کیے۔ انہوں نے ایک بار پھر باور کرایا کہ پُرامن افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے، افغانستان ہمارے ترجیحی ایجنڈے پر رہے گا۔ کشمیر، غزہ اور دیگر ایشوز پر عالمی فورمز پر بھرپورنمائندگی کریں گے۔
Discussion about this post