پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سینئر منیجر وہاب ریاض نے الزامات لگانے والے صحافی کو لیگل نوٹس بھیج دیا۔ لیگل نوٹس میں وہاب ریاض نے 50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا۔ نوٹس کے متن کے مطابق الزامات لگانے پر 14 دن کے اندر معافی مانگیں، معافی نہ مانگی جانے کی صورت میں قانونی کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔ سابق فاسٹ بالر کا موقف ہے کہ الزامات سےاُن کی کی عزت کو داغدار کرنے کی کوشش کی گئی۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے بابر اعظم نے بھی صحافی کے وی لاگ پر ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔
Discussion about this post