سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی صدارت میں یلو لائن بی آر ٹی اور ریڈ لائن بی آر ٹی سے متعلق اعلیٰ سطح کے دو الگ الگ اجلاس ہوئے جس میں ریڈ لائن کے لاٹ ون اور لاٹ ٹو، بائیو گیس، ڈیپوز پر جاری کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر شرجیل انعام میمن نے کام کی پیش رفت جانچنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو یومیہ بنیاد پر رپورٹ فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ ان کا مزید یہ کہنا تھا کہ بی آر ٹیز منصوبے جلد از جلد مکمل کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے لہٰذا بی آر ٹیز پر کام میں تیزی لائی جائے، دن رات الگ الگ شفٹوں میں کام کرکے بی آر ٹیز کی فوری تکمیل یقینی بنائی جائے۔ صوبائی وزیر کے مطابق ریڈ لائن کے ڈیپوز کی تیاری کے کام میں بھی تیزی لائی جائے جبکہ یلو لائن بی آر ٹی کے کام میں تاخیر کے اسباب کی فوری نشاندہی کرکے سدباب کیا جائے تاکہ کام قبل از وقت مکمل کرنے کو یقینی بنایا جائے، کام کی معیار میں کسی بھی قسم کے کمپرومائز کی اجازت نہیں ہوگی۔
Discussion about this post