ترجمان اوگرا عمران غزنوی کے مطابق اوگرا اور پٹرولیم ڈویژن نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات ملک بھر میں دستیاب رہیں گی۔ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار ہے۔ اوگرا اور پٹرولیم ڈویژن نے ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرول پمپس کو کھلا رکھیں اور تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیاں پیٹرول پمپس پر پٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنائیں۔ یاد رہے کہ آج ملک بھر میں پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس کے خلاف ملک بھر پمپس بطور احتجاج بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
Discussion about this post