نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق محرم الحرام کے دوران سوشل میڈیا ایپلی کیشنز بند نہیں ہوں گی۔ مختلف صوبوں کی طرف سے 6 ایپلی کیشنز کو 6 سے 11 محرم تک بند رکھنے کا کہا گیا تھا۔ وزارتِ داخلہ کے ذرائع کے مطابق محرم الحرام میں سیکیورٹی کو فول پروف، مزید فعال اور مؤثر بنایا جائے گا۔ اس دوران موبائل سگنلز بھی ان جگہوں پر بند ہوں گے جہاں جلوس نکالے جائیں گے اور مجالس منعقد ہوں گی۔
Discussion about this post