پیپلز پارٹی نے بھی مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی اپیل دائر کردی۔ پارٹی کی جانب سے یہ اپیل فاروق ایچ نائیک نے دائر کی ہے جس میں مخصوص نشستوں سے متعلق 12 جولائی کا فیصلہ واپس لینے کی استدعا کی گئی ہے۔ پیپلز پارٹی کا موقف ہے کہ تحریک انصاف کو بن مانگے نشستیں دی گئیں۔ یاد رہے کہ نون لیگ پہلے ہی مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر نظرثانی اپیل دائر کرچکی ہے۔ سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا تھا۔ پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا حکم دیا گیا تھا۔
Discussion about this post