اپوزیشن جماعتوں جماعت اسلامی ، تحریک انصاف اور جے یو آئی فے نے اسلام آباد میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کی تیاری کرلی۔ آج ناصرف اسلام آباد بلکہ ملک بھر میں ان جماعتوں کی جانب سے احتجاج کی کال دی گئی ہے۔ تحریک انصاف اور اس کی حامی جماعتیں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے نام پر احتجاج کررہی ہیں جبکہ جماعت اسلامی نے بھی مہنگائی اور بجلی کی زائد قیمتوں کیخلاف اسلام آباد کے ڈی چوک پردھرنے کی کال دی ہوئی ہے۔ حکومت کی طرف سے اپوزیشن کے اس احتجاج کو روکنے کے لیے جگہ جگہ کنٹینرزلگا کرراستے بند کردیے ہیں جس سے شہریوں کی نقل و حرکت شدید متاثر ہورہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس وقت اسلام آباد کے داخلی راستوں پر 8 مقامات کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے آج اسلام آباد میں احتجاج کے معاملے پر ضلعی انتظامیہ کو تحریک انصاف کے ساتھ دو گھنٹوں میں مشاورت کا حکم دے دیا۔
Discussion about this post