ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا کہنا ہے پاکستان افغانستان میں امن کا خواہش مند ہے، حقیقت میں افغانستان کی جانب سے دراندازی ہو رہی ہے۔ دہشت گردوں کے سب ٹھکانے افغنستان میں ہیں۔
ازبکستان میں سرکاری دورے پر موجود ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے تمام مراکز افغانستان میں ہیں۔ پاکستان خطے میں بڑے مقصد کیلئے کام کر رہا ہے، پر امن افغانستان ہی پاکستان و دیگر ممالک کے مفاد میں ہے، ہمارے جوانوں کو پاک افغان بارڈر پر نشانہ بنایا جا رہا ہے، ایسے الزامات لگتے رہے تو حالات بہتر نہیں ہوسکتے۔
اس موقع پر ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے خبردار کیا کہ افغانستان سے دراندازی ہورہی ہے، پاک افٖغان بارڈر پر ہمارے جوانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔
ملاقات کے بعد ڈٖی جی آئی ایس آئی نے غیررسمی گفتگو میں بتایا کہ پاکستان نےاپنا موقف واضح طور پرپیش کیا ، علاقائی امن، علاقائی سیکیورٹی اور علاقائی تجارت کے لئے پاکستان خطے میں بڑے مقصد کے لئے کام کررہا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کہا یہ کانفرنس اس سے کئی بلند ہے جو افغانستان کی طرف سے الزامات عائد کئے گئے، امید ہے بہت جلد تمام اسٹیک ہولڈر آن بورڈ ہوں گےاور صورتحال بہتر ہوجائے گی۔
یاد رہے وزیراعظم نےاشرف غنی اورنائب صدراٖفغانستان کےالزامات مستردکرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان سنجیدگی سے افغانستان میں امن کی کوشش کر رہا ہے
Discussion about this post