لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم احمد نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔ پولیس نے انیلا ریاض کو پیش کیا۔ اس موقع پر عدالت نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ یاد رہے کہ اداکار طاہر انجم کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے پر انیلا ریاض کے خلاف تھانہ قلعہ گجر سنگھ پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔ مقدمے میں چوری اور دھمکیوں سمیت دیگر دفعات لگائی گئی ہیں۔ پولیس کو ابتدائی بیان میں ملزمہ کا کہنا تھا کہ طاہر انجم چئیرمین پی ٹی آئی کے خلاف سوشل میڈیا پر پوسٹیں شیئر کرتے تھے اور انہیں دیکھ کرغصے میں آگئی۔ طاہر انجم کو مارنے کی منصوبہ بندی نہیں کی تھی اور انہوں نے طاہر انجم کو صرف تھپڑ مارے۔
Discussion about this post