پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ دوپہر3 بجے شروع ہونے والی بھوک ہڑتال شام 7 بجے تک اختتام پذیر ہونے والا ڈائٹ پلان ہے، دوپہر کا کھانا کھا کر شام کے کھانے سے پہلے ختم ہونے والی بھوک ہڑتال ڈھونگ اور مذاق ہے۔ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے مجرم کے لیے ’’انٹر مٹنٹ فاسٹنگ‘‘ ہو رہی ہے اور 4گھنٹے کا ’’ڈائٹ پلان‘‘ ہی فالو کیا جا سکتا ہے۔ ملک کو مہنگا اور عوام کو بھوکا کرنے والے کے لیے 4گھنٹے کی ہی بھوک ہڑتال کا مذاق کیا جا سکتا ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ 25 کروڑ عوام کو بھوک میں مبتلا کرنے والے 9 مئی کے مجرم کے لیے 4 گھنٹے ہی بھوکا رہا جا سکتا ہے۔ قومی تنصیبات، شہدا کی بے حرمتی، قائدِ اعظم کے گھر کو جلانے، پولیس اور رینجرز کے سر پھاڑنے کا اعتراف کرنے والے سزا کا مستحق ہے 4 گھنٹے بھوک ہڑتال کا مستحق نہیں۔
Discussion about this post