جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل نے ایڈہاک جج سپریم کورٹ تعیناتی پر پہلے رضامندی پھر معذرت کرلی تھی۔ اب معلوم ہوا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں دوبارہ جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل سے رائے لینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ جس کے نتیجے میں انہوں نے سپریم کورٹ کے ایڈہاک جج کی اپنی تعیناتی پر رضا مندی ظاہر کردی ہے۔ صدرِ مملکت آصف زرداری 2 ایڈہاک ججز کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی منظوری دے چکے ہیں۔ جسٹس (ر) مشیر عالم اور جسٹس (ر) مقبول باقر پہلے ہی ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرچکے ہیں۔
Discussion about this post