سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف منظم مہم ” ڈیجیٹل دہشت گردی” کے معاملے کی تحقیقات کے لیے 5 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی گئی۔ آئی جی اسلام آباد پولیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم مجرموں کی نشاندہی کرے گی جس کے بعد قانون کے مطابق مقدمہ چلایا جائے گا۔ آئی جی اسلام آباد مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے کنوینر ہوں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کمیٹی کی منظوری دی، انسپکٹر جنرل ( آئی جی) اسلام آباد جے آئی ٹی کی سربراہی کریں گے، وفاقی تحقیقاتی ادارے کے ڈائریکٹر سائبر کرائم بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔ یاد رہے کہ افواج پاکستان نے مئی میں اس طرح کے تاثرات کو ’ڈیجیٹل دہشت گردی‘ کا نام دیا تھا اور آن لائن پلیٹ فارمز پر چلائی جانے والی فوج مخالف مہمات کا مقابلہ کرنے اور ان کو شکست دینے کے لیے پختہ عزم کا اعلان کیا تھا۔
Discussion about this post