اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کے جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی نے 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض عروبہ کومل کی ضمانت منظور کی۔ اس موقع پر درخواست گزار کے وکیل کا موقف تھا کہ اسی مقدمے میں پہلے سے 2 خواتین کی ضمانت منظور ہوچکی ہے۔ عروبہ کومل ایف آئی آر میں بھی نامزد نہیں ہیں۔ یاد رہے کہ عروبہ کومل کو پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ عروبہ کومل کو گزشتہ روز ڈیوٹی جج مرید عباس نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔
Discussion about this post