انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے درخواستیں دائر کی ہیں جن میں یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی تمام مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، ان سے کسی قسم کی کوئی ریکوری نہیں ہونی۔ پولیس کیسز بدنیتی پر مبنی ہیں، انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اسی بنا پر اب بانی پی ٹی آئی نے جناح ہاؤس حملہ کیس اور عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر مقدمات میں رہائی کی استدعا کی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ پیر کو اڈیالہ جیل میں بانی تحریک انصاف نے 9 مئی کے 12 مقدمات میں شامل تفتیش ہونے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم واپس روانہ ہوگئی تھی۔
Discussion about this post