اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی اور دیگر کے خلاف توڑ پھوڑ کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر جج طاہر عباس سِپرا نے سوال کیا کہ کیا شاہ محمود قریشی سزا یافتہ قیدی ہیں؟ کون سی جیل میں ہیں؟ پی ٹی آئی وکیل کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی سزا یافتہ نہیں، لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔ جج نے کہا کہ ملزمان کو ویڈیو لنک کے ذریعے آئندہ سماعت پر پیش کیا جائے۔ عدالتی حکم کے تحت اب بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو 7 ستمبر کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا جائے گا۔ اے ٹی سی جج طاہر عباس سِپرا نے جیل حکام کو ویڈیو لنک پیشی کے انتظامات کرنے کا حکم دے دیا۔ یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی و دیگر کارکنان کے خلاف تھانہ کھنہ میں 2 مقدمات درج ہیں۔
Discussion about this post