لاہور میں ٹریفک کو قابو کرنے اور شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر آرٹیفیشل انٹیلی جنس سسٹم نے اپنے کام کا آغاز کردیا۔ جس کے نتیجے میں اب ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکل چلانے والوں کی خیر نہیں۔ یہ اے آئی سسٹم محکمے کو مصروف شاہراہ پر ٹریفک کے طوفان کے باوجود اُس شخص کے بارے میں مکمل معلومات دے گا جو بغیر ہیملٹ کے موٹرسائیکل چلانے میں مگن ہوگا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس کا نئے سسٹم کا کامیاب تجربہ بھی کرلیا ہے۔ ایک ہفتے کے دوران اس جدید نظام کے تحت 36 ہزار 641 بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکلسٹ کو چالان کے ٹکٹس جاری کیے جا چکے ہیں۔ لاہور پولیس کے مطابق ہیلمٹ موٹر سائیکل کی ٹنکی پر رکھنے، بازو میں لٹکانے پر بھی چالان ہوگا اور خلاف ورزی نوٹ ہونے پر موٹرسائیکل سوار کو بذریعہ ایس ایم ایس میسج کے سے مطلع بھی کیا جا رہا ہے۔ اسی نظام کے تحت منگل آرٹی فیشل انٹیلیجنس سسٹم کی مدد سے 14 ہزار 937 خلاف ورزی کرنے والوں کو ای چالان بھجوائے گئے۔
Discussion about this post