لاہور میں ہونے والی موسلا دھار بارش نے حشر نشر کردیا۔ رواں مون سون میں ہونے والا یہ دوسرا بڑا بارش کا اسپیل ہے جس میں 300 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ لاہور ہوائی اڈے کے علاقے میں 353 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ دنوں ہونے والی سب سے زیادہ بارش 315 ملی میٹر تاجپورہ میں ریکارڈ کی گئی تھی۔ نشیبی علاقوں میں مکانوں میں پانی داخل ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔موسلا دھار بارش سے بجلی کا نظام متاثرہوا اور 407 فیڈر ٹرپ کرگئے۔ موٹروے پولیس ترجمان کے مطابق قومی شاہراہوں پر اکثر مقامات پر وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
Discussion about this post