فلسطینیوں سے یکجہتی اور اسرائیلی ظلم وستم کی مذمت کے طور پر آج پاکستان بھر میں یوم سوگ منایا جارہا ہے۔ جمعرات کو وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کے بڑھتے ہوئے مظالم پر حکومت اور اتحادی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں آج ملک بھر میں یوم سوگ منانے اور غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، قومی اسمبلی میں ایک خصوصی قرارداد بھی پیش کی جائے گی۔ معلوم ہوا ہے کہ پورےملک میں بعدازنمازجمعہ اسماعیل ہنیہ شہید کی غائبانہ نمازِ جنازہ ادا کی جائے گی۔ وزیرِ اعظم نے فلسطین میں جاری اسرائیل کے ریاستی ظلم کو امت مسلمہ کے لیے المیہ قرار دیا۔
Discussion about this post