وزارت تعلیم نے اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی ختم کرتے ہوئے اسپیشل کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس فیصلے کا اطلاق 10 اگست سے ہوگا جس کا باقاعدہ نوٹی فکشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ جس کے مطابق ہفتے کے روز تعلیمی اداروں میں مختلف مضامین میں کمزور بچوں پر توجہ دی جائے گی۔ ہفتے کو طلبہ کے لیے مختلف غیر نصابی سرگرمیوں کا اہتمام بھی کیا جائے گا جبکہ انگلش، ریاضی اور سائنس کے لیے ہر تعلیمی ادارے میں کم از کم ایک کلاس شروع کی جائے گی۔ صرف ضروری اسٹاف کو ہفتے کے روز بلایا جائے گا تاہم اداروں کے سربراہان کو اسپیشل کلاسز کے حوالے سے فیصلے پر عمل درآمد یقینی بنانے کی سخت ہدایات دے دی گئی ہیں۔
Discussion about this post