پاک سوزوکی نے ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری کے باعث بنگلا دیش اور افغانستان کو گاڑیاں برآمد کرنا شروع کر دی ہیں۔ پاک سوزوکی 1997 سے جاپان کو گاڑیاں اور آٹو پارٹس برآمد کررہی ہے جن میں سافٹ وئیر اور موٹر سائیکل کے اسپئیر پارٹس شامل ہیں۔ حال ہی میں پاک سوزوکی نے پاکستان میں اپنی 2.5 ملین گاڑیوں کی پیداوار کا جشن بھی منایا ۔ دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں تیار کی گئی ٹویوٹا گاڑیوں کی ایکسپورٹ کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔
Discussion about this post