ناصر جاوید رانا کی احتساب عدالت نمبر ایک میں بطور جج تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ وہ اس ذمے داری کو 3 سال کے لیے ادا کریں گے۔ ایڈیشنل سیشن جج عابدہ سجاد کو احتساب عدالت نمبر 3 میں تعینات کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ احتساب عدالت نمبر 190 ملین پاؤنڈ کیس زیرسماعت ہے۔ اس سے قبل جج محمد علی وڑائچ 190 ملین پاؤنڈ کیس سن رہے تھے۔ 6 جون کو عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کرنے والے احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے عہدے کا چارج چھوڑ دیا تھا۔ احتساب عدالت نمبر 2 کے جج محمد علی وڑائچ کو احتساب عدالت نمبر ایک کا اضافی چارج سونپ دیا گیا تھا۔
Discussion about this post