کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہونے والی بارش کے اعداد و شمار کےمطابق سب سے زیادہ کیماڑی میں 41 ملی میٹر جبکہ پی اے ایف مسرور بیس میں 20 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ قائد آباد اور صدر میں 19، اورنگی ٹاؤن میں 18.2، کورنگی میں 16.2 اور ڈی ایچ اے فیز ٹو میں 14.7 ملی امیٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ پی ایف بیس فیصل میں گیارہ اور حسن اسکوائر میں ساڑھے تین ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔محکمۂ موسمیات کے مطابق جناح ٹرمینل، گلشن حدید، سرجانی میں 3، ناظم آباد میں 2.5 اور میٹ کمپلیکس میں 1.8 ملی میٹر بارش ہوئی۔ ابراہیم حیدری 1.5، بن قاسم میں 0.7 جبکہ سب سے کم گلشن معمار میں 0.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
Discussion about this post