بنگلہ دیش کے چیف آف دی آرمی اسٹاف جنرل وقار الزماں نے اپنے خطاب میں اعلان کیا ہے کہ اب عبوری حکومت ملک چلائے گی۔ انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ شیخ حسینہ واجد نے استعفا دے دیا ہے۔ آرمی چیف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بنگلا دیش میں امن واپس لانے کے لیے ہر قدم اٹھائیں گے۔ عبوری حکومت کے قیام کے لیے بات چیت جاری ہے، صدر سے جَلد ملاقات کی جائےگی۔ صدر سے ملاقات میں عبوری حکومت کے قیام پر بات ہوگی۔ انہوں نے اس جانب اشارہ کیا کہ آرمی سے مذاکرات میں تمام اہم سیاسی جماعتیں شریک ہوں گی۔ عبوری حکومت کے قیام کے لیے عوامی لیگ کے سوا تمام سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہوئی ہے۔ آرمی چیف کے مطابق عوام پرتشدد اقدامات سے دور رہیں، عوام سے اپیل ہے فوج پر اعتماد رکھیں۔ بنگلا دیشی آرمی چیف وقار الزمان نے کہا ہے کہ ملک میں کرفیو یا ایمرجنسی کی کوئی ضرورت نہیں، آج رات تک مسائل کا حل تلاش کرلیں گے۔
Discussion about this post