عوامی مطالبے پر بنگلہ دیشی صدر محمد شہاب الدین نے پارلیمنٹ تحلیل کردی۔ انہوں نے یہ فیصلہ آرمی قیادت سے ملاقات کے بعد کیا۔ طلبا تحریک کے رہنماؤں نے سابق وزیراعظم حسینہ واجد کے مستعفی ہونے کے بعد صدر محمد شہاب الدین کو آج سہ پہر 3 بجے تک پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کی ڈیڈ لائن دی تھی۔ جس پر صدر نے آج آرمی چیف سمیت فوجی قیادت سے مختلف ملاقاتوں کے بعد ڈیڈ لائن ختم ہونے سے نصف گھنٹا قبل ہی پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا اعلان کردیا۔ طلبا تحریک کے رہنماؤں نے صدر کے اقدام کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا کہ عبوری حکومت کے لیے ماہر معاشیات ڈاکٹر محمد یونس کو چیف ایڈوائزر مقرر کیا جائے۔ بنگلادیشی خبر رساں ادارے ’’ڈیلی سٹار‘‘کا دعویٰ ہے کہ 84 سالہ ڈاکٹر محمد یونس نے بتایا کہ جب طلبا نے پہلی بار رابطہ کیا تو وہ راضی نہیں ہویے تھے۔ڈاکٹر محمد یونس نے ڈیلی اسٹار کے ذرائع سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ لیکن طلبا کا اصرار بڑھتا گیا انہوں نے اپنی رضا مندی ظاہر کی ہے ۔
Discussion about this post