عبوری حکومت کے قیام کا فیصلہ ایوان صدر میں مشاورتی اجلاس میں ہوا جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور طلبہ تحریک کے رہنمابھی شریک تھے۔عبوری حکومت کے باقی ارکان کا فیصلہ مختلف سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ اسی اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ شیخ حسنہ واجد کے دورحکومت میں ملک سے جانے والے ماہر معاشیات اور نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس کو بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کا سربراہ مقرر کیا جائے۔ یاد رہے کہ شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد بنگلادیشی طلبہ تحریک نے ملک میں فوجی حکومت قبول کرنے سے انکار کردیا تھا اور ڈاکٹر یونس کی سربراہی میں عبوری حکومت کے قیام کا مطالبہ کیا تھا۔
Discussion about this post