اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد حماس نے کمانڈر یحییٰ سنوار کو تحریک کے سیاسی بیورو کے سربراہ کے طور پر انتخاب کا اعلان کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس نے 31 جولائی کو تہران میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد اپنے نئے قائد کا انتخاب عمل میں لایا ہے، یہ عمل 2 روز قبل شروع ہوا تھا۔ یاد رہے کہ اسماعیل ہنیہ کو ایرانی دارالحکومت تہران میں گیسٹ ہاؤس میں 31 جولائی کو شہید کیا گیا تھا جہاں وہ نئے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی حلف برداری میں شرکت کے لیے گئے تھے اور انہیں حلف برداری کی تقریب کے بعد گیسٹ ہاؤس کے کمرے میں شہید کیا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ میں 2017 سے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ کے طور پر فرائض انجام دینے والے 61 سالہ یحییٰ السنوار خان یونس میں غزہ سٹی کے جنوبی علاقے میں ایک مہاجر کیمپ میں پیدا ہوئے۔ یحییٰ السنوار کو جرات مند اور اسرائیل کے سخت دشمن کے طور پر جانا جاتا ہے۔
Discussion about this post