ویب سیریز ” برزخ ” کو اب 9 اگست سے یو ٹیوب پاکستان سے ہٹادیا جائےگا۔ جس کا اعلان اسے نشر کرنے والے ادارے ” زندگی ” نے کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ 6 اقساط پر مشتمل سیریز ’برزخ‘ کو یوٹیوب سے حذف کر رہے ہیں۔ پاکستان میں موجودہ عوامی جذبات کی روشنی میں رضاکارانہ طور پر 9 اگست 2024ء سے یوٹیوب پاکستان سے برزخ کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ ناظرین کی رائے کو عزت دینے کے لیےکیا گیا ہے۔ اُدھر ویب سیریز کے ہدایتکار عاصم عباسی کی جانب سے بھی گزشتہ شب مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر بیان جاری کیا گیا تھا، عاصم عباسی کے مطابق ” برزخ ” کی آخری قسط نشر کی جارہی ہے ۔ یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر پاکستان کی پہلی ویب سیریز کا بائیکاٹ کیا جا ریا تھا۔ بائی کاٹ کی وجہ سیریز میں دکھائے جانے والے غیر مناسب اور ہم جنس پرستی پر مبنی مناظر بتای جارہی ہے۔
Discussion about this post